Posts

شہد کی مکھی اور اس کا معجزاتی چھتہ: قدرت کی ایک شاندار مثال

Image
 آج ہم ایک ایسی مخلوق پر بات کریں گے جو چھوٹی سی ہے مگر اس کی کاریگری اور محنت دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔ جی ہاں، بات ہو رہی ہے شہد کی مکھی کی۔  کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ ننھی سی مکھی اپنے چھتے کو کیسے بناتی ہے؟  یہ چھتا ایک انجینئرنگ کا شاہکار ہے، جہاں ہر سیل مکمل طور پر منظم اور مضبوط ہوتا ہے۔ اور یہ سب کچھ بغیر کسی انجینئرنگ کالج یا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی ڈگری کے!  آئیے اس موضوع پر غور کریں اور دیکھیں کہ قرآن مجید اس بارے میں کیا فرماتا ہے۔  یہ بلاگ آپ کو نہ صرف سائنسی حقائق بتائے گا بلکہ ایک گہری روحانی بصیرت بھی دے گا۔ شہد کی مکھی کا چھتا: انجینئرنگ کا معجزہ تصور کریں: ایک چھوٹی سی مکھی، جس کا سائز چند ملی میٹر کا ہے، ایک ایسا گھر بناتی ہے جو موم سے تیار ہوتا ہے۔ یہ چھتا ہیکساگونل (چھ کونوں والے) سیلز سے بنا ہوتا ہے، جو ریاضیاتی طور پر سب سے موثر ڈیزائن ہے۔  سائنس دان بتاتے ہیں کہ ہیکساگون شکل کم سے کم مواد استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ جگہ اور طاقت فراہم کرتی ہے۔ اگر یہ سیل گول یا مربع ہوتے تو زیادہ موم ضائع ہوتا اور چھتا کم مضبوط ہوتا۔ کیا یہ م...

خود کو اسلامی بنائیں، پاکستان خود بخود اسلامی ہو جائے گا

Image
  اے میرے عزیز پاکستانی بھائیو اور بہنو آج پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ سے زیادہ ہے، اور ہم میں سے اکثریت خود کو مسلمان کہتی ہے۔ ہم اذان سنتے ہی نماز کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں، رمضان میں روزے رکھتے ہیں، حج اور عمرہ کے لیے لائنیں لگاتے ہیں۔  لیکن ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ ابھی مکمل اسلامی نہیں۔  سوال یہ نہیں کہ "پاکستان اسلامی کیوں نہیں بنا؟"  بلکہ یہ ہے کہ "پاکستان کے 25 کروڑ مسلمان ابھی تک مکمل اسلامی کیوں نہیں بنے؟ "اسلام کے 98% احکامات تو فرد پر ہیں – نماز، روزہ، زکوٰۃ، سچ بولنا، امانتداری، حقوق العباد۔ صرف 2% احکامات ریاستی سطح پر ہیں۔  بیچارہ پاکستان تو صرف 2% میں 98% کو سپورٹ کرے گا، لیکن اگر ہم خود وہ 98% پر  عمل نہ کریں تو نظام کیسے اسلامی بنے گا؟  غلط فہمی یہ ہے کہ ملک کو ٹوپی پہنا کر، ختنہ کرا کر، اللہ ہو اللہ ہو کی گردان سے اسلامی بنا دیں گے۔  نہیں اسلام کو پہلے اپنے دلوں اور اعمال میں نافذ کریں، پھر معاشرہ اور ریاست خود بخود اسلامی ہو جائے گی۔ سوچیں ذرا دودھ کی دکان پر  اگر دکان دار لکھتا ہے  "خالص دودھ دستیاب ہے...

ملحدوں شور نہ کرو، پیکچر تو ابھی باقی ہے!

Image
 بالی ووڈ کی فلمیں دیکھتے ہوئے کبھی کبھار ایسا لگتا ہے کہ فلم ساز اور ڈرامہ نگار ہماری زندگی کی گہری حقیقت کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔  فلم کی شروعات میں ہیرو کو دھکے کھانے پڑتے ہیں، ظالم بادشاہ یا ولن سب کچھ لوٹ لیتا ہے، مظلوم روتے رہتے ہیں، ظلم کی انتہا ہو جاتی ہے۔  لیکن پھر آتا ہے کلائمکس ہیرو اچانک طاقتور ہو جاتا ہے، ولن کو پکڑتا ہے، انصاف ہوتا ہے، اچھے کے ساتھ اچھا اور برے کے ساتھ برا۔  آخر میں "ہپی اینڈنگ" اور تالیوں کی گونج۔ شاہ رخ خان کی ایک مشہور ڈائیلاگ یاد آتا ہے پیکچر ابھی باقی ہے میرے دوست یہ ڈائیلاگ تو فلم کے لیے تھا مگر یہ دنیا کی حقیقت پر بھی بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔ ملحد بھائیوں کا سب سے بڑا اعتراض یہی ہوتا ہے کہ  اگر خدا ہے تو دنیا میں اتنا ظلم کیوں؟  بچے بھوکے کیوں مر رہے؟  ظالم کیوں کامیاب ہیں؟  مظلوم کیوں رو رہے؟  اگر خدا ہے تو سپرمین کی طرح آسمان سے اتر کر ظالموں کو کیوں نہیں پکڑتا؟  سلطان راہی کی طرح گنڈاسہ اٹھا کر ولن کو کیوں نہیں مارتا؟ ان کا خیال ہے کہ انصاف تو فوراً، یہاں اور ابھی ہونا چاہیے۔ جیسے فلم کا ہیرو تیسرے ...

جب انتخاب ناممکن ہو: ایک میم نے دل کو چھو لیا

Image
 آج کل سوشل میڈیا پر ایک میم بہت وائرل ہو رہا ہے۔ تصویر میں ایک آدمی چھوٹی سی رافٹ پر کھڑا ہے، سمندر کی لہریں بلند ہیں، اور پانی میں ڈوبنے والے پانچ ہاتھ نظر آ رہے ہیں  ماں، باپ، بیوی، بیٹا اور بیٹی۔  اوپر لکھا ہے  "تمہارے پاس صرف 5 سیکنڈ ہیں۔  کس کو بچاؤ گے؟ یہ سوال دیکھتے ہی دل دھک سے رہ جاتا ہے۔ یہ کوئی آسان انتخاب نہیں۔ ہر رشتہ اپنی جگہ ناقابلِ یقین ہے۔ ماں نے جنم دیا، باپ نے سر پر ہاتھ رکھا، بیوی زندگی کی ساتھی ہے، بیٹا اور بیٹی تو آنکھوں کا نور۔ ایک کو بچانے کا مطلب باقی چار کو کھو دینا۔ اور پھر اکیلے جی کر کیا فائدہ؟  زندگی تو ختم ہو جائے گی۔بہت سے لوگ اس میم پر بحث کر رہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے بیٹے کو بچاؤ کیونکہ نسل آگے بڑھے گی۔ کوئی بیوی کو، کیونکہ وہ سب سے قریبی ہے۔ کوئی ماں باپ کو، کیونکہ وہ بزرگ ہیں۔ لیکن سچ پوچھو تو یہ سب بہانے ہیں۔ دل ایک کو بھی کھونے کو تیار نہیں۔ ایک دوست نے اس میم پر کمنٹ کیا جو میرے دل کو چھو گیا سب کے بغیر زندگی بے کار ہے۔ 5 سیکنڈ ضائع کرنے کی بجائے ایک سیکنڈ میں سب کے ساتھ مر جانا بہتر ہے۔ "واہ! کیا بات ہے۔  یہ جواب ان...

استغفار: دل کی صفائی کا نورانی عمل

Image
  ‏استغفار دل کی صفائی کا نورانی عمل بسم اللہ الرحمن الرحیم اے اللہ! ہم تیری حمد بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں اور تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں۔  استغفر اللہ ربی من کل ذنب وأتوب إلیه۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "واللہ! میں دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔" (صحیح بخاری، حدیث نمبر: 6307) یہ حدیث ہمارے لیے ایک عظیم درس ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ جو معصوم عن الخطا تھے، گناہوں سے پاک تھے، پھر بھی دن میں ستر سے زیادہ بار استغفار کرتے تھے۔ یہ عمل امت کے لیے ایک پیغام ہے کہ استغفار کثرت سے کریں، کیونکہ یہ دل کے زنگ کو دور کرتا ہے، اللہ کی رحمت کو جذب کرتا ہے اور بندے کو اپنے رب کے قریب کرتا ہے۔ استغفار کیا ہے؟ استغفار اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنا ہے۔ یہ صرف زبان کا عمل نہیں بلکہ دل کی توبہ ہے، جہاں بندہ اپنی خطاؤں پر شرمندہ ہوتا ہے، ان سے رجوع کرتا ہے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرتا ہے۔   استغفار وہ کلینگ مٹرئل ہے جو انسان کے دل سے تکبر کے غبار کو صاف کرتا ہے۔ دل پر گناہوں کا زنگ لگ جاتا ہے، تکبر، حسد، غفلت اور دیگر برائیاں اسے سیاہ کر دی...

بالی ووڈ کے مسلمان: ٹوپی، تعویز اور لکھنوی آداب کا عجائب گھر!

Image
 ارے بھائی، بالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ہندوستان کے سارے مسلمان ایک ہی مولڈ سے نکلے ہیں!  سر پر سفید ٹوپی، گلے میں بڑا سا تعویز لٹکتا ہوا، سرمہ لگا کر "آداب عرض ہے جناب" کہتے ہوئے اور اگر پاکستانی دکھانا ہو تو بس ایک ہی سٹائل: سخت گیر، مشن پر نکلا ہوا، یا پھر کوئی غدار ISI ایجنٹ جو ہندوستانی ہیرو کو پریشان کرے۔ اب حقیقت کیا ہے؟  میں نے ہزاروں ہندوستانی مسلمانوں سے ملاقاتیں کی ہیں  (جی ہاں، حقیقی زندگی میں!) – کوئی ٹوپی پہنے نظر نہیں آیا جو ہر وقت "آداب" کر رہا ہو۔ عام مسلمان تو جینز ٹی شرٹ میں گھوم رہے ہوتے ہیں، آفس جا رہے ہوتے ہیں، چائے پی رہے ہوتے ہیں، یا پھر اپنے کاروبار میں مصروف۔  کوئی تعویز گلے میں لٹکا کر نہیں پھرتا جیسے وہ کوئی سپر پاور ہو بالی ووڈ والوں کو مسلمان دکھانا ہے تو یا تو وہ "اچھا مسلمان" ہو جو ہندوستان کے لیے قربان ہو جائے، یا "برا" جو د، دہشت گرد یا گینگسٹر۔  اور پاکستانی؟ او، اوہو، وہ تو ہمیشہ منفی!  ہیرو کو پاکستان میں گھس کر مشن مکمل کرنا پڑتا ہے۔  چلو، پیسہ ان کا ہے، فلم ان کی، جیسا چاہیں بنائیں۔  لیکن کم...

درودِ ابراہیمی: اللہ اور اس کے رسول سے ابدی تعلق کا نورانی رشتہ

Image
 اے اللہ! درود و سلام نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر، جیسے تو نے درود نازل فرمایا ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم پر، بے شک تو تعریفوں والا، بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد پر، جیسے تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور آلِ ابراہیم پر، بے شک تو تعریفوں والا، بزرگی والا ہے۔ یہ وہ خوبصورت دعا ہے جسے ہم درودِ ابراہیمی کہتے ہیں۔ ہر نماز میں، ہر ذکر میں، ہر خوشی اور غمی میں ہماری زبانیں اسے دہراتی ہیں۔  مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس درود کے پیچھے کتنی گہری حکمت، کتنا پیار اور کتنا عظیم راز چھپا ہے؟ جب سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 56 نازل ہوئی إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّيُهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا’’بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود (یصلون) بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجو۔ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فوراً پوچھا یا رسول اللہ! ہم آپ پر سلام تو بھیجتے ہیں،  لیکن صلوٰۃ (یصلون) کیسے بھیجیں؟ نبی کریم ﷺ نے...