خود کو اسلامی بنائیں، پاکستان خود بخود اسلامی ہو جائے گا
اے میرے عزیز پاکستانی بھائیو اور بہنو آج پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ سے زیادہ ہے، اور ہم میں سے اکثریت خود کو مسلمان کہتی ہے۔ ہم اذان سنتے ہی نماز کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں، رمضان میں روزے رکھتے ہیں، حج اور عمرہ کے لیے لائنیں لگاتے ہیں۔ لیکن ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ ابھی مکمل اسلامی نہیں۔ سوال یہ نہیں کہ "پاکستان اسلامی کیوں نہیں بنا؟" بلکہ یہ ہے کہ "پاکستان کے 25 کروڑ مسلمان ابھی تک مکمل اسلامی کیوں نہیں بنے؟ "اسلام کے 98% احکامات تو فرد پر ہیں – نماز، روزہ، زکوٰۃ، سچ بولنا، امانتداری، حقوق العباد۔ صرف 2% احکامات ریاستی سطح پر ہیں۔ بیچارہ پاکستان تو صرف 2% میں 98% کو سپورٹ کرے گا، لیکن اگر ہم خود وہ 98% پر عمل نہ کریں تو نظام کیسے اسلامی بنے گا؟ غلط فہمی یہ ہے کہ ملک کو ٹوپی پہنا کر، ختنہ کرا کر، اللہ ہو اللہ ہو کی گردان سے اسلامی بنا دیں گے۔ نہیں اسلام کو پہلے اپنے دلوں اور اعمال میں نافذ کریں، پھر معاشرہ اور ریاست خود بخود اسلامی ہو جائے گی۔ سوچیں ذرا دودھ کی دکان پر اگر دکان دار لکھتا ہے "خالص دودھ دستیاب ہے...